واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کے ساتھ کوئی امن معاہدہ طے پاجاتا ہے تو وہ بہ نفس نفیس اس پر دست خط کے لیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس ک ے مطابق انھوں نے بھارت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جی ہاں!میں اس معاہدے پر اپنا نام ثبت کروں گا۔ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی افغانستان میں متحارب فریقوں کے
درمیان جزوی جنگ بندی ہوئی ہے اور طالبان ، امریکا اور افغان فورسز نے ایک ہفتے کے لیے تشدد میں کمی سے اتفاق کیا ۔اس جنگ بندی سے ہی امریکا اور طالبان مزاحمت کاروں کے درمیان مستقل امن معاہدہ طے پانے کی راہ ہموار ہوگی اور اس پر 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں فریق دست خط کریں گے۔اس کے بعد افغانستان سے اٹھارہ سال کے بعد امریکی افواج کو واپس بلا لیا جائے گا۔