پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک سے غربت ختم کرنی ہے تو امیر لوگ غریبوں سے شادی کریں، انڈونیشین وزیر نے تجویز دیدی

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(آن لائن) آباد کے لحاظ سے مسلمانوں کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کے ثقافتی و انسانی ترقی کے وفاقی وزیر 63 سالہ مہادجیر آفندی نے اپنے عوام کو تجویز دی ہے کہ اگر انڈونیشیا کے امیر لوگ غریبوں سے شادی کریں تو ملک سے غربت ختم ہو سکتی ہے۔انڈونیشیا کی آبادی 27 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق وہاں کی 45 فیصد آبادی متوسط طبقے کی حیثیت بھی نہیں رکھتی۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں صرف 50 لاکھ افراد ہی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں۔ملک سے غربت کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں تاہم حکومت کو متوقع کامیابیاں نہیں ملیں اور اب حکومت نے ایک منفرد تجویز پیش کرتے ہوئے امیر افراد کو تجویز دی ہے کہ وہ غریبوں سے شادی کریں۔ ثقافتی و انسانی ترقی کے وزیر مہادجیر آفندی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران ملک سے غربت ختم کرنے کا دلچسپ فارمولہ پیش کیا۔وفاقی وزیر مہادجیر آفندی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر انڈونیشیا کے تمام امیر لوگ غریب افراد سے شادی کرلیں تو وہ نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہوں گے بلکہ ملک سے غربت بھی ختم ہوگی۔انہوں نے علما پر مبہم تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات مذہبی لوگ شادی کے حوالے سے غلط کہتے ہیں کہ دلہا اور دلہن ہم عمر ہونے سمیت ایک ہی طبقے سے ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی برائی نہیں کہ امیر لوگ غریبوں سے شادی کریں۔انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ اس حوالے سے انڈونیشیا کی مذہبی امور کی وزارت کو اس حوالے سے ایک شرعی فرمان بھی جاری کرنا چاہیے جس میں واضح کیا جائے کہ امیر لوگ غریبوں سے ہی شادی کریں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…