چین کی حکومت کا اہم اور بڑافیصلہ ! پاکستان کوکرونا وائرس سے متاثرہ شہر وہان تک رسائی دیدی گئی

18  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)چین نے پاکستان کی درخواست پر دارالحکومت بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کو ووہان شہر جانے کی اجازت دیدی۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ چین کے شہر ووہان میں پھنسے وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے رابطے کے لیے چینی حکومت نے حکومت پاکستان کی درخواست پر سفارت خانے سے دو افسران کو ووہان جانے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ طلبہ سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کر سکیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ٹاسک فورس کے دونوں افسران کو مستقل طور پر ووہان بھیجا گیا ہے تاکہ وہ وہاں رہ کر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ترجمان کے مطابق دونوں افسران ووہان کے حالات بہتر ہونے کے بعد واپس لوٹ آئیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت خارجہ نے چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے والدین کو رابطہ کرنے کے لیے ہاٹ لائن کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…