منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاسداران انقلاب کی سوشل میڈیا کارکنوں کو سنگین نتائج کی دھمکی

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں سوشل میڈیا پر قدغنیں کوئی نئی بات نہیں۔ آئے روز ایرانی عہدیداروں کی طرف سے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے چیئرمین حسین طائب نے مظاہرین اور سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کو خبردار کیا ہے وہ حکومت اور ایرانی ولایت فقیہ کے نظام کے

خلاف کسی قسم کی مہم چلانے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر سرگرم لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔حسین طائب نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ وہ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ مغربی ایجنٹوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ان کی ہر حرکت پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر وہ ملک میں اتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو انہیں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے کاری ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار نے دھمکی دی کہ ہم سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے جدید آلات ہیں۔ سوشل میڈیا کے میدان کو ایران کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو اپنی حرکتوں کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار حسین طائب کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان ایک ایسے وقت میں? سامنے آیا ہے جب گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ایرانی انٹیلی جنس حکام نے گھروں پر چھاپوں کے دوران 10 صحافیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کے کمپیوٹر، لیپٹ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر آلات قبضے میں لیے لیے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…