کابل(این این آئی)افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے میں دو اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی و افغان فورسز پر ہفتے کی شب ننگرہار میں فائرنگ کی گئی۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نیفوجی بیس پر
فائرنگ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فورسز کی وردی میں ملبوس تھا۔واقعے سے متعلق افغان افسر نے دعویٰ کیا کہ ایک افغان کمانڈو کی وردی میں ملبوس دہشت گرد نے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیاکے مطابق زخمی فوجیوں کا امریکی اسپتال میں علاج جاری کیا جارہا ہے۔