منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اب سعودی عرب کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھے،وہ ملک جس نے سعودیہ میں اپنا پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام نصب کرنے کا اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز (این این آئی )یونان نے اپنے پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام کو سعودی عرب میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔وہ یہ میزائل امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام کے حصے کے طور پر نصب کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی حکومت کے ترجمان اسٹیلیوس پیٹساس نے ایتھنز میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ میزائل سعودی عرب کی لاگت پر توانائی کے اہم ڈھانچے کے تحفظ کے لیے نصب کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ان کی تنصیب سے یونان توانائی کی سکیورٹی میں اپنا حصہ ڈالے گا،ہمارے ملک کی علاقائی استحکام کے ایک عامل کے طور پر شناخت ہوگی اور سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایاکہ پیٹریاٹ میزائلوں کو سعودی عرب میں بھییجنے کے بارے میں اکتوبر سے بات چیت جاری تھی لیکن انھوں نے ان کی تنصیب کی کوئی تاریخ نہیں بتائی ہے۔اسٹیلیوس پیٹساس کا کہنا تھا کہ امریکا ، برطانیہ اور فرانس پہلے سے اس پروگرام کا حصہ ہیں اور اٹلی کی بھی اس میں شمولیت کا امکان ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ یہ ایک میزائل دفاعی نظام ہے اور اس حیثیت میں اس سے خطے کے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…