جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دریافت کی گئی دوائی دینے سے انتہائی حوصلہ افزا نتائج حاصل، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

بنکاک(آن لائن)تھائی لینڈ میں میڈیکل سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ابتدا میں صرف شدید بیمار لوگوں کو ہی یہ دوا استعمال کروائی جا رہی ہے۔تھائی لینڈ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نزلے اور ایچ آئی وی کے مرض کی ادویات ملا کر استعمال کرنے سے ابتدائی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور یہ دوا دئیے جانے کے 48 گھنٹے بعد بہت حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتوار کو بینکاک میں راجہوتھی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ چین کے صوبے ووہان سے تعلق رکھنے والی ستر برس کی ایک ضعیف خاتون سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نیا طریقہ کار اختیار کرنے سے انھیں بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ان مریضوں کو جو دوا دی گئی ہے اس کو ایچ آئی وی اور نزلے کی ادویات کو ملا کر ایک طاقتور خوراک پلائی گئی جس سے 48 گھنٹے ہی میں ان کی حالت بہتر ہونے لگی۔ ہسپتال میں پھیپڑوں کے علاج کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جن مریضوں کو دس دن پہلے کرائے گئے ٹیسٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا ادوایات پلانے کے اڑتالیس گھنٹے بعد ان کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا۔انھوں نے کہا بظاہر یہ طریقہ کار گر ثابت ہو رہا ہے لیکن اس کو کورونا وائرس کا مصدقہ علاج قرار دینے سے قبل اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ چین میں صحت کے ادارے کے حکام ایچ آئی وی اور کورونا وائرس کی ادویات کو ملا کر استعمال کر رہے ہیں۔ تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے مریضوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ایک اور ڈاکٹر نے کہا کہ ان کے زیر علاج دو مریضوں کو یہ ادویات دینے سے ایک کو دوا کا منفی رد عمل ہوا جبکہ دوسرے کو آفاقہ ہو گیا۔تھائی لینڈ میں میڈیکل سروس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سومسک اکسلم کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر مروجہ طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں

لیکن ڈاکٹروں نے نزلے کی دوا کی خوراک بڑھا دی جس سے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 19 مریضوں کا پتہ چلا تھا۔ ان میں آٹھ افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ گیارہ اب بھی زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر سومسک کا کہنا تھا کہ پیر کو ماہرین کی ٹیم ستر سالہ مریضہ کا معائنہ کرے گی لیکن نئے طریقہ کار کو کورونا وائرس کا مصدقہ علاج قرار دینا ابھی قبل از وقت ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ابتدا میں وہ صرف شدید بیمار لوگوں کو ہی یہ دوا استعمال کروا رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…