ماسکو (این این آئی)روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کرونا وائرس کے پھیلنے پر قابو پانے میں مدد کے لیے چین کے بغیر ویزا کے سیاحوں کا سفر معطل کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ایک حکمنامے میں
کہا گیا کہ دونوں ملکوں میں 2000ء میں طے پائے بغیرویزہ سیاحت کے پروگرام کومعطل کردیا جائے گا۔روس چینی شہریوں کی لیے ورک ویزا حاصل کرنے کی دستاویزات کو عارضی طور پر قبول کرنا اور جاری کرنا بھی بند کردے گی۔



















































