جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

کورونا وائرس دنیا کے کتنے ممالک تک جا پہنچا، اب تک کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ہر کوئی دہل گیا

datetime 2  فروری‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی)چین کے شہر ووہان سمیت دیگر شہروں کے بعد کورونا وائرس دنیا کے 20 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے جہاں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے اکثر چین کے شہر ووہان یا ہوبے صوبے سے واپس پہنچے ۔

کمبوڈیا کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 60 سالہ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جو ووہان سے آئے ۔ہانگ کانگ میں 13 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ دی گئی ۔بھارت میں حکام نے تصدیق کیا کہ ریاست کیرالا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس جمعرات کو سامنے آیا تھا، متاثرہ خاتون ووہان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھیں تاہم وہ ہسپتال میں موجود ہیں۔جاپان کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 14 ہوگئی ہے جن میں سے دو کیسز متاثرہ افراد سے وائرس دوسرے میں منتقل ہونے کے ہیں۔چین کے نیم خودمختار ملک مکاو نے بھی سات کیسز کی تصدیق کردی ۔رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 8 ریکارڈ ہوئی ہے اور یہ تمام افراد چین کے شہری ہیں۔ نیپال میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا اور متاثرہ شخص ووہاں سے واپس نیپال پہنچا تھا۔سنگاپور میں بھی حکام نے مزید 3 کیسز رپورٹ ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔جنوبی کوریا کے حکومتی عہدیداروں نے کہا کہ 49 سالہ شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو جاپان میں ٹور گائیڈ کے طور پر کام کرتے ہیں اور چین کے شہری ہیں اور وہ جاپان سے 19 جنوری کو جنوبی کوریا پہنچے تھے۔

سری لنکا میں 43 سالہ شہری میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے جو چین کے صوبے ہوبے سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاح ہیں۔تائیوان میں اب تک 10 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 2 چینی خواتین بھی شامل ہیں، چینی خواتین تائیوان میں ایک ٹور گروپ کے ساتھ پہنچی تھیں۔تھائی لینڈ میں بھی 19 کیسز کی تصدیق ہوئی، ویت نام میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔شمالی امریکا کے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جہاں کینیڈا میں 4، امریکا میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں 3، ایلینوئس میں 2، ایریزونا اور واشنگٹن میں ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔برطانیہ سمیت یورپی ممالک بھی مذکورہ وائرس سے متاثر ہوئے ۔فن لینڈ میں ووہان سے آنے والے ایک شہری میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے اور فرانس میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں، جرمنی میں 7 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔اٹلی کے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ دو کیسز 31 جنوری کو رپورٹ ہوئے تھے جو دو چینی سیاح ہیں اور حال ہی میں اٹلی پہنچے تھے۔

روس میں بھی 2 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو چین کے شہری ہیں، سویڈن میں بھی ایک خاتون میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اسپین میں پہلا کیس 31 جنوری کو سامنے آیا تھا جہاں ہسپتال میں زیر علاج مریض میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔مشرق وسطیٰ کے ممالک تک بھی کورونا وائرس پہنچا ہے جہاں متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی کہ ایک چینی خاندان کے چار افراد میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے جو ووہان سے آئے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…