ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی کا استعفیٰ منظور قطرکے  نئے وزیراعظم کا اعلان کردیا گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کی ذمے داری سونپی ہے۔ اس سے قبل امیرِ قطر نے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی کا استعفاء  منظور کر لیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خالد بن خلیفہ بن عبد العزیز آل ثانی نے 11 نومبر 2014 کو شاہی دیوان کے سربراہ کا منصب سنبھالا تھا۔

اس سے قبل وہ شیخ تمیم کے اقتدار سنبھالنے کے وقت سے اْن کے دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدے پر اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے تھے۔خالد بن خلیفہ 1968 میں دوحہ میں پیدا ہوئے اور انٹرمیڈیٹ تک تعلیم قطری دارالحکومت میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے 1993 میں امریکا سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کی۔خالد بن خلیفہ نے عملی کیرئر کی ابتدا قطر ایل پی جی لمیٹڈ کمپنی سے کی۔ وہ 2002 تک وہاں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد شیخ خالد وزیراعظم کے نائب اول کے دفتر میں ذمے داریاں انجام دینے کے لیے منتقل کر دیے گئے۔ یہاں انہوں نے 2002 سے 2006 تک کام کیا۔مارچ 2006 میں شیخ خالد اْس وقت کے ولی عہد تمیم بن حمد کے دفتر میں شاہی بیورو سے منسلک ہو گئے۔ انہیں 11 جولائی 2006 کو شیخ تمیم کے پرسنل سکریٹری کے دفتر کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ بعد ازاں 9 جنوری 2007 کو انہوں نے اس وقت کے ولی عہد شیخ تمیم بن حمد کے دفتر کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…