واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ واشنگٹن حکومت کا تہران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے اس کے خلاف عائد پابندیاں اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اْس بیان کے تناظر میں کہی، جس میں انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے
قبل پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ظریف نے یہ بات جرمن میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی تھی۔ ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہاکہ نہیں، شکریہ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اچھا مشورہ یہ ہے کہ وہ اپنے خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں اور فیصلوں کی بنیاد حقائق کو بنائیں، نہ کہ فوکس نیوز کی سرخیوں یا پھر اپنے فارسی مترجمین کی باتوں کو۔