پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لیں تو ہم آپ کو تین ارب ڈالر دینے کیلئے تیار ہیں ؟ جانتے ہیں یہ آفر ایران کو کس اسلامی ملک نے دیدی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق رکن حسن عباسی نے امیر قطر کے دورہ ایران کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قطری امیر نے ایرانی صدر کو درخواست کی تھی کہ ایران پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فوج کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد کوئی جوابی کارروائی نہ کرے۔ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لینے کے عوض قطر ایران کو تین ارب ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔

امریکا کی عاید کردہ پابندیوں سے نمٹنے کے لیے امریکی شہریوں کو اغوا کر لیا جائے کیونکہ ان کی رہائی کے بدلے میں پْرکشش تاوان وصول ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عباسی نے قطر کے امیر کے تہران کے سفر کے معاملے کو چیھڑا اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کے قتل کا ہرصورت میں بدلہ لینا ہے۔ اس کے لیے کسی ملک کی طرف سے لالچ دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔حسن عباسی نے مزید کہا کہ چونکہ خطے میں امریکی فوج کی کمان قطر میں ہے اور اس کی قیادت فور اسٹار جنرل میکنزی کررہا ہے۔ وہ دوحا میں بیٹھ کر قاسم سلیمانی کے خلاف آپریشن کی کمان کررہا تھا۔ قطر کو اندازہ ہے کہ اگر ایران نے قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کی ٹھانی تو دوحا کے لیے بڑی تباہی آئے گی۔دوسری جانبایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکا کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین کو قتل کرنے کی دھمکی ایک اہدافی اور سرکاری دہشت گردی کی غماز ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عباس موسوی نے یہ بیان امریکا کے خصوصی ایلچی برائے ایران برائن ہْک کی ایک انٹرویو میں دی گئی دھمکی کے ردعمل میں جاری کیا  جس میں انھوں نے کہا کہ اگر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین اسماعیل قاآنی نے ان کی طرح امریکیوں کو ہلاک کرنے کی روش اپنائی تو پھر انھیں بھی اپنے پیش رو جیسے انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی تین جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ان کی ہلاکت کے بعد سے امریکی اور ایرانی حکام ایک دوسرے کے خلاف اسی طرح کے تندوتیز بیانات جاری کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…