اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

2020 میں سفر،ٹور پلاننگ کیلئے ایشیا کے سستے ترین 10شہر کون سے ہیں؟رپورٹ جاری

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنوئی(این این آئی)فضائی سفر کی الفا ٹریول انشورنس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں سال 2020 کے دوران ایشیا کے 10 شہروں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ ان میں سر فہرست ویت نام کا شہرہنوئی ہے جو رواں سال کے سیاحتی سفر کے لیے سب سے سستا قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مطالعے کے مطابق ہنوئی کو کھانے پینے ، ہوٹلوں اور سیاحوں کی

دلچسپی اور اشیائے صرف کی قیمتوں کے حوالے سے ایشیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ ایشیا کے سستے شہروں کے مطالعے کے دوران 30 شہر نامزد کیے گئے۔ ان میں ایک رات کے ہوٹل میں قیام و طعام، نقل وحمل کے اخراجات، تین  اوقات کا کھانا، مشروبات، اور شہر کے پرکشش مقامات کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ اگرچہ ہنوئی ہرلحاذ سے سستا شہر نہیں مگر یہاں سفر کرکے آنے والے افراد یومیہ 18 اعشاریہ چھ ڈالر میں ایک دن گزارسکتے ہیںلائوس کا شہر وینٹن ایشیا کا دوسرا سستا شہر ہے جہاں آپ ان دن کم سے کم 19 اعشاریہ 24 ڈالر میں گذارہ کرسکتے ہیں۔ایشیا کے مہنگے شہروں میں سری لنکا کا کولمبو جہاں کسی ہوٹل میں ایک رات کے قیام کے کم سے کم چارجز 23 اعشاریہ 52 ڈالر یا پاکستانی ساڑھے تین ہزار روپے ہوسکتے ہیں۔درج ذیل ایشیا کے سستے شہروں اور ان میں قیام کے ایک رات کے نرخ کی تفصیل کچھ یوں ہے، ویتنام کا ہنوئی 18.6 ڈالر، لائوسکا وینیٹن 19.24، ویتنام کا چی ہوچی منہ 19.81 ڈالر ، میانمار کا ینگون 20.43 ڈالر،نیپال کا بخارا 20.56 ڈالر ویتنام کا ‘ھوی آن 51.57 ڈالر، تھائی لینڈ کا چیانگ مائی 21.75 ڈالر، بھارت کا دہلی 22.56 ڈالر ، کمبوڈیا کانوم پینہ 22.56 اور کولمبو 23.52 ڈالر ایک رات کے قیام کے اخراجات کے ساتھ دسواں سستا شہر ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…