بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کیلئے کام مانگنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی شہزادے ہیری کی ہالی وڈ پروڈیوسر سے میگھن مارکل  کے لیے کام مانگنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند روز قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا

اعلان کیا تھا اور دونوں برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں۔شہزادہ ہیری کے فیصلے کے بعد برطانوی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کی خبریں زیر گردش ہیں اور اس حوالے سے برطانوی شاہی خاندان نے ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔شہزادہ ہیری نیلائن کنگ کے پریمئر کے موقع پر میگھن مارکل کے لیے کام مانگا تھا، ویڈیو میں دیکھا اورسناجاسکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ میری بیوی کو کام چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے چیریٹی کے لیے امداد کے بدلے میں ڈزنی کے ساتھ وائس اوور کی ڈیل کر لی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے عہدہ چھوڑنے کے بارے میں ایلٹن جان کو پہلے بتایا تھا، لیڈی ڈیانا کے دوست سر ایلٹن جان شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے رازدار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کو علم ہونے سے پہلے ہی لیڈی ڈیانا کے دوست ایلٹن جان کو شہزادہ ہیری کیارادوں کاعلم تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل نے اس حوالے سے امریکی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے بھی مشورہ کیا تھا۔میگھن مارکل نے ہیلری کلنٹن سے فاونڈیشن کے قیام سے متعلق مشورہ لیا تھا جب کہ میگھن مارکل شوبز کی دنیا میں واپس آنیکا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…