منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب و دیگرخلیج ریاستوں میں کتنےہزار امریکی فوجی موجود ہیں؟سازوسامان کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)امریکی اخبار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں اس وقت تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 45 ہزار سے 65 ہزار کے درمیان ہے۔ عراق میں تعینات فوجیوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار سے 6 ہزار اور شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 600 کے لگ بھگ ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ گزشتہ سال مئی میں مبینہ ایرانی حملوں کے بعد پینٹاگون نے خلیج فارس میں 14 ہزار اضافی فوجی تعینات کیے ہیں جن میں سعودی عرب میں بھیجے گئے ساڑھے 3 ہزار فوجی بھی شامل ہیں۔اس خطے میں جو امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں ان میں پیشگی وارننگ دینے والے جہاز، سمندری نگرانی کرنے والے جہاز، پیٹریاٹ ائیر اینڈ میزائل ڈیفنس بیٹریز، بی 52 بمبار طیارے،کیرئیر اسٹرائیک گروپ، مسلح ریپر ڈرون اور انجینئرگ و دیگر اہلکار شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ تقریباً 2 سے ڈھائی ہزار امریکی فوجی ترکی میں بھی موجود ہیں جن میں زیادہ تر وہاں کی اینجرلیک ایئربیس پر تعینات ہیں۔امریکا اپنے نیٹو اتحادی ترکی سے کشیدہ تعلقات کے باوجود اس اڈے کا استعمال مسلسل کرتا رہا ہے اور یہاں سے 2016 اور 2017 میں داعش کے خلاف سیکڑوں فضائی حملوں کے لیے طیاروں نے اڑان بھری۔خلیجی ریاست بحرین میں امریکی نیوی کے ففتھ فلیٹ کا ہیڈکوارٹرز موجود ہے جو کہ خطے میں جنگی جہازوں کو کمانڈ کرتا ہے اور یہاں تقریباً 7 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔دیگر خلیجی ملکوں سے اس وقت خراب تعلقات رکھنے والے ملک قطر میں بھی 13 ہزار امریکی فوجی العدیدائیربیس پر تعینات ہیں۔ خطے میں امریکی فضائی آپریشن کا ہیڈکوارٹرز بھی یہی ائیربیس ہے۔تیل کی دولت سے مالامال سعودی عرب اور عراق کے پڑوسی ملک کویت میں بھی امریکا اپنی 82 ویں ائیربورن ڈویڑن کے مزید تقریباً 4 ہزار فوجی تعینات کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں بھی 13 ہزار سے 14 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جو کہ خطے میں مختلف آپریشنز میں حصہ لیتے ہیں۔یاد رہے کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اب کوئی کارروائی کی وہ دبئی اور اسرائیلی شہر حیفہ کو نشانہ بنائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…