جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ایران ،امریکہ بڑھتی کشیدگی! روس اور چین خاموش لیکن جب تک دونوں کوئی قدم اٹھائیں گے تو کیا کچھ ہو چکا ہوگا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا‎

datetime 6  جنوری‬‮  2020 |

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی وزیرخارجہ ہینری کسنجر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران اس جنگ کا نقطہ آغاز ہوگا،جس میں اسرائیل کو زیادہ سے زیادہ عربوں کو ہلاک کرنا ہوگا اور آدھے مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرلے گا۔

انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی فوج کو بتا دیا ہے کہ ہمیں مشرق وسطیٰ میں سات ملکوں پر ان کی سٹرٹیجک اہمیت کی وجہ سے قبضہ کرنا ہوگا، خاص طور پر کیوں کہ وہ تیل اور دیگر اقتصادی وسائل رکھتے ہیں،صرف یہی ایک قدم رہ گیا ہے کہ ایران پر حملہ کیا جائے۔ہینری کسنجر نے کہا کہ جب روس اور چین اپنی حماقت سے قدم اٹھائیں گے تو عالمی جنگ جیتی جاچکی ہو گی اور صرف ایک قوت اسرائیل اور امریکہ جیتیں گے،اسرائیل کو اپنی قوت اور ہتھیاروں کے ساتھ لڑنا ہوگا اور جتنا زیادہ ممکن ہوسکے عربوں کومارنا ہوگا اور مشرق وسطیٰ کے نصف حصے پر قابض ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طبل جنگ پہلے ہی بج چکا ہے اور صرف کوئی بہرہ ہی ہوگا جو یہ سن نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے نقطہ نظر سے حالات اچھے گئے تو اسرائیل کے پاس نصف مشرق وسطیٰ کا کنٹرول ہوگا۔سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ان اسلامی ممالک سے کئی مقامی باشندوں کو خرید یا کرائے پر حاصل کر رکھا ہے اور وہ ہمارے منصوبوں کیلئے کام کر رہے ہیں،جیسا کہ ہم ان پر بھاری سرمایہ لگا چکے ہیں،یہ ہماری توقعات سے بڑھ کر اچھا کام کر رہے ہیں،ان غداروں کی وجہ سے ہم اپنے مقاصد کے حصول کے انتہائی قریب ہیں۔

کسنجر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل روس اور ایران کے لئے تابوت تیار کرچکے ہیں اور ایران اس تابوت میں آخری کیل ہوگا جب امریکہ انہیں بہتری کیلئے موقع دے گا،اس کے بعد وہ ہمیشہ کیلئے اختتام پذیر ہو جائیں گے تاکہ امریکہ ایک نئی عالمی کمیونٹی تشکیل دے سکے،جہاں سپرپاور کے طورپر صرف ایک حکومت ہوگی۔کسنجر نے کہا کہ اس وقت ان کا خواب ہے کہ ان کا ویژن حقیقت بن کر سامنے آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…