تہران(آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ چاہے امریکا پیر پٹخے یا چلائے، مغربی ایشیا میں امریکی شیطانی وجود کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب امریکی صدر نے دوبارہ عالمی ضابطوں کو توڑنے کی دھمکی دی، ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیاپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جمعہ کے روز جنرل قاسم سلیمانی
کے بزدلانہ قتل کے اقدام میں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ عراقیوں نے جنرل سلیمانی کی موت کا جشن منایا ہے جبکہ لاکھوں عراقیوں نے جنازے میں شرکت کرکے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دے دیا ہے۔