پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایران امریکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی، فرانسیسی صدر بھی میدان میں آ گئے، عراق سمیت اہم اسلامی ممالک سے رابطے، بڑی یقین دہانی کرا دی

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون متحرک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر نے بتایاکہ ایمانیول میکرون نے گزشتہ روز متعدد رہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات کی، اس دوران عراق میں امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے باعث خطے میں پھوٹ پڑنے کے خدشے سے متعلق بات چیت کی۔ایمانوئل میکرون نے عراقی صدر بر ھم صالح سے بھی بات کی اور طاقتور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی

کی عراق میں ایک امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد کشیدگی میں مزید اضافے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔دونوں صدور نے تناو میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور مجموعی طور پر عراق کے خطے اور اس کے استحکام پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ایمانوئل میکرون نے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بین زید، متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…