جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

انتقام لینا ہے تو اتنا لیں جتنی ہم نے کارروائی کی، امریکہ نے ایران کو پیغام دے دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

بغداد (نیوز ڈیسک) امریکہ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد ایرانی سفارتخانے کو پیغام دیا تھا کہ اگر ایران نے انتقام لینا ہے تو لیکن اتنا انتقام لے جتنا ہم نے کارروائی کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے سفارت کار نے امریکہ کی طرف سے ان کا پیغام پہنچایا، اس کے جواب میں ایران نے امریکہ کو سنگین نتائج کا پیغام بھجوایا تھا۔دوسری جانب ایران کی جانب سے قدیم روایتی طرز میں جنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدس شہر جمکران کی مسجد امام زمانہ میں سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔سرخ پرچم کا لہرانہ باقاعدہ جنگ کا اعلان ہوتا ہے۔اس سے قبل مسجدجمکران پر ہمیشہ سبز پرچم لہراتا رہا ہے۔قدیم فارس اور عرب روایات میں سرخ پرچم جنگ جاری ہونے کی علامات کہلاتا ہے۔جمکران شہر کی یہ مسجد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ مسجد امام مہدی سے منسوب سمجھی جاتی ہے۔اس مسجد پر اس سے قبل کبھی سرخ پرچم نہیں تھا تاہم قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد اس مسجد پر سرخ پرچم لہرایا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب ایرانی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کی خوشی جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق سے ملحق سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔امریکہ بھی مشرق وسطیٰ میں مزید تین ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ اسرائیل نے شام اور لبنان سے ملحقہ اپنی سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔عراقی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی بھی وقت اور انداز میں جواب دینے حق رکھتا ہے۔اقت اورجرائم کے ذریعے پالیسیوں پر پیش رفت دنیا کے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے پر ایران نے سوئس سفیر کو ہی دن دو مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ٹھیک 24 گھنٹے بعد عراق میں ایک اور فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے شمال میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو لے جانے والی دو کاروں کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ پاپولر موبلائزیشن فورسز نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال میں واقع تاجی میں اسٹیڈیم کے قریب ایک میڈیکل قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…