جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ویزا فری انٹری، ملائیشیاء نے بھارتیوں،چینی شہریوں کیلئے دروازے کھول دئیے، پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

کوالالمپور(این این آئی ) ملائیشیاء نے بھارتی شہریوں پر ملک کے دروازے کھول دیئے ۔ملائیشین حکومت نے بھارت کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کو بھی یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیاء نے 2020ء کا پورا سال تمام بھارتی شہریوں کو

ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد کوئی بھی بھارتی شہری بغیر ویزے کے ملائیشیاء جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کو بھی ملائیشیاء نے یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ملائیشین حکومت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2020ء میں چینی اور بھارتی شہری بغیر ویزے کے ملائیشیاء آسکتے ہیں اور وہاں 15 دن تک بغیر ویزے کے ہی قیام کر سکتے ہیں۔ وہ الیکٹرانک ٹریول رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ملائیشیاء آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق کوئی شخص انفرادی حیثیت میں بھی اس سسٹم کے ذریعے ملائیشیاء جا سکتا ہے اور ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے بھی۔ تاہم چینی اور بھارتی شہری بغیر ویزے کے کچھ مخصوص ایئرپورٹس یا انٹری پوائنٹس کے ذریعے ملائیشیاء میں داخل ہوسکیں گے اور واپس جا سکیں گے۔ان لوگوں کے پاس مذکورہ سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن کا ثبوت، 15 دن قیام کے خرچ کے لیے مناسب رقم اور ریٹرن ٹکٹ ہونا لازمی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…