بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئے سال کے موقعے پر سعودی عرب میں عوام کی سہولیت کیلئے بڑی تبدیلی کر دی

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

ریاض( آن لائن ) سعودی حکام نے عوام کی سہولت کیلیے ملک بھر میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2020 کے تحت عوام کی سہولت کیلیے ملک بھر میں اصلاحاتی و ترقیاتی کام

تیزی سے جاری ہیں تاہم سعودی حکام نے رواں برس عوام کی ایک اور مشکل آسان کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی بجلی کمپنی نے ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی جلد تنصیب کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت عوام لمحہ لمحہ اس بات سے واقف ہوسکے گی کہ وہ نے کتنی بجلی استعمال کررہے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نئے بجلی میٹرز متعدد خصوصیات کے حامل ہوں گے جس کی مدد صارفین بجلی کے فضول خرچ کو خود کنٹرول کرسکیں گے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد عوام کو بجلی سے متعلق تمام تفصیلات تک باآسانی رسائی ہوگی جس کے باعث بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لے سکیں گے۔بجلی کمپنی نے سعودی خبر رساں ادارے تواصل کو بتایا کہ کسی بھی صارف سے اسمارٹ میٹر کی لاگت وصول نہیں کی جائے گی، کمپنی اپنے خرچ پر میٹر نصب کرائے گی۔سعودی بجلی کمپنی نے 19 دسمبر 2019 کو معاہدہ کرکے یہ اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 9.5 ارب ریال کی لاگت سے ملک بھر میں ایک کروڑ اسمارٹ بجلی میٹرز نصب ہوں گے۔بجلی کمپنی کے مطابق ان میں 30 لاکھ سے زیادہ میٹرز سعودی ساختہ ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…