جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دھند کے باعث طیارہ گر کر تباہ ،تمام مسافرہلاک

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوزیانا(این این آئی) امریکی ریاست لوویزیانا میں موسم کی خرابی اور شدید دھند کے باعث ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔طیارے میں 6 افراد موجود تھے جو ایک فٹبال میچ دیکھنے کیلیے اٹلانٹا جارہے تھے۔

ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے میں سے 5 لاشوں اور ایک زخمی مسافر کو نکال لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوویزیانا کے مقامی ایئرپورٹ سے نجی طور پر استعمال ہونے والا ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑے ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک زخمی کو بچالیا گیا۔ عوامی مقام پر طیارہ گرنے کے باعث 3 شہری بھی زخمی ہوئے۔طیارے میں 6 افراد موجود تھے جو ایک فٹبال میچ دیکھنے کیلیے اٹلانٹا جارہے تھے۔ ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے میں سے 5 لاشوں اور ایک زخمی مسافر کو نکال لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پرواز کے وقت موسم شدید خراب اور دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم تھی، ممکنہ طور پر طیارہ کسی چیز سے ٹکرایا جس کے بعد ایک انجن سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…