ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ممبئی سے سالگرہ منانے آیا 22سالہ مسلمان نوجوان بھارتی پولیس نے قتل کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمبھال( آن لائن )ممبئی سے گھر سالگرہ منانے کیلئے آنیوالا مسلمان نوجوان کوبھارتی پولیس نے قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت میں جاری چودھری سرائے کے مظاہر ہ کے دوران 22سالہ نوجوان بھارتی پولیس نے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان شہروز تین دن تک اپنے ٹرک کو مختلف اضلاع میں چلانے کے بعد اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر سمبھال پہنچا تھا۔ٹرک کو سڑک پر پارک کرنے کے بعد

گھر میں داخل ہوتے ہی پورے گھر میں خوشی کا سما دیکھنے میں آیا تاہم یہ خوشی اس وقت غمی میں بدل گئی جب گھر سے باہر مطاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کیا۔ ٹرک کے مالک نے شہروزکو آگاہ کیا کہ پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا ہے۔ اور دو بسوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ٹرک کے مالک تنویرنے ٹرک کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کہا ۔مسلمان نوجوان شہروز جب ٹرک کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے گھر سے نکلا تو پولیس کی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے شہروز جاں بحق ہو گیا۔ شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے گھر آنے کی بہت خوشی تھی تاہم میرے بیٹے کو اس کی سالگرہ کے موقع پر مار دیا گیا۔پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ شہروز کو گولی نہیں لگی ،دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہروز جاں بحق ہو گیا ہے۔تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گولی لگنے سے شہروز کی موت ہوگئی۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے موقع پر ہوائی فائر بھی کئے تھے۔ تاہم بھارتی پولیس پہلے بھی مسلمانوں پر مظالم کرتی رہی ہے، حال ہی میں متنازعہ شہریت بل پر مسلمان نوجوانوں کے احتجاج کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ نہ صرف مرد بلکے خواتین  پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…