بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’ بابا وانگا نے2020 کے اہم واقعات کی بھی پیش گوئیاں ‘‘ 2020میں ٹرمپ کونسی پراسرار بیماری لگے جائے گی اس بیماری کی وجہ سے امریکی صدر کی کیا حالت ہو گی ؟2043میں مسلمانوں کا یورپ پر غلبہ ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 2020ء میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوگا جس سے یورپی براعظم کا وجود ختم ہو جائیگا ،یورپ انتہا پسندوں کے نرغے میں آجائے گا۔پیوٹن اور ٹرمپ کی زندگیوں کو خطرات ہوسکتے ہیں ۔یہ کہنا تھا ہزاروں سال کیلئے پیش گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کا ،جن کا1996میں انتقال ہو گیا تھا۔گزشتہ کئی برسوں سے میڈیا میں شہ سرخیوں میں رہنے والی بابا وانگا نے2020

کے اہم واقعات کی بھی پیش گوئیاں کی۔تاہم ان کی اکثر پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں ۔ جنگ نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق باباوانگا نامی نابینا خاتون کے پیروکاروں کا کہنا ہے یہ پیشگوئیاں 5079ء تک محیط ہیں۔بلغاریہ انسٹی ٹیوٹ آف پرو جسٹولوجی کے سابق ڈائریکٹر کی تحقیق کے مطابق وانگا کے پیروکار ان کی85 فیصدپیشگوئیاں درست ثابت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ تاہم 2012ء میں واشنگٹن پوسٹ نے تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بابا وانگا سے منسوب زیادہ تر پیش گوئیوں کی بنیاد روسی سوشل میڈیا کی وائرل پوسٹ ہیں۔ابھی تک بابا وانگا کی پیش گوئیوں سے متعلق قابل اعتماد لکھا ہوا مسودہ دستیاب نہیں۔ایک بلغاریہ اخبار کے مطابق اس کے ہمساؤں کا کہنا تھا کہ بابا وانگا نے کبھی بھی نائن الیون کا واقعہ یا کرسک ڈوبنے کی پیش گوئی نہیں کی تھی۔انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ 2016سے پہلے یورپ کا وجود ختم ہوجائے گا، یہ پیش گوئی بھی بے بنیاد ثابت ہوئی۔1994ء کے فیفا ورلڈ کپ کے بارے کہا گیا کہ فائنل دو ایسے ممالک کے درمیان کھیلا جائے گا جن کا نام بی سے شروع ہوگا۔ یہ پیش گوئی بھی غلط ثابت ہوئی۔جوہری جنگ2010اور2014کے درمیان ہوگی ،یہ بھی جھوٹ تھا۔گزشتہ برس کے لئے انہوں نے کہا تھا کہ 2004کی طرح ایک اورسونامی ایشیا کو نشانہ بنائے گا جس میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہوجائے گا،

یورپی یونین ٹوٹ جائے گی،یورپ میں معاشی ابتری پھیلے گی،شہاب ثاقب روس سے ٹکرائے گا۔2018میں چین دنیا کی سپر پاور بن جائے گا،یہ سب پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں ۔روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق آئندہ برس کیلئے وہی پیشن گوئی کی جوانہوںنے سن2019میں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیوٹن کو انہی کا سیکورٹی ٹیم کا اہلکار ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔پیوٹین نے خود بھی

اس کا انکشاف کیا تھا کہ اسے مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں۔اس لئے انہوں نے اپنی حفاظت کیلئے اسنائپرز کی ٹیم مقرر رکھی ہے،جس کا مشورہ انہیں کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو نے دیا تھا،جن پر 50بار قاتلانہ حملے ہوئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق2020کی پیشن گوئیاں بھی سن2019والی ہی ہیں ، ٹرمپ پرسرار بیماری کا شکار ہوں گے، جس میں وہ قے آنے سے نحیف،

کانوں میں بھنبھناہٹ،اور قوت سماعت سے محروم ہوجائیں گے اور دماغی صدمے کا شکار ہوں گے۔آئندہ برسوں کے کیلئے انہوں نے جو کہا وہ یہ کہ 2043ء میں مسلمان یورپ پر غالب آجائیں گے ، اور خلافت قائم ہو گی جس کا مرکز روم ہو گا ۔ 2154میں جانور آدھے انسان بن جائیں گے جبکہ 5079میں دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…