جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

چڑیا گھر میں چیتے نے ایک شخص کو گردن سے دبوچ لیا، ویڈیو وائرل

datetime 25  دسمبر‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے چڑیا گھر میں ایک شخص چیتے کے کے لیے بنائے گئے علاقے میں گر گیا جس پر خونخوار چیتے نے مذکورہ شخص کی گردن دبوچ کر اسے بے بس کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے چڑیا گھر میں سوڈانی شخص بھپرے ہوئے چیتے کے علاقے میں گر گیا جسے فوری طور پر چیتے نے گردن سے دبوچ لیا۔ سوڈانی شخص بالکل بے بس ہوگیا۔خوش قسمتی سے

چڑیا گھر کے ملازمین نے یہ واقعہ دیکھ لیا اور فوری طور پر چیتے کو بے ہوش کردینے والی گولی ماری، چیتا بے ہوش ہو گیا تو سوڈانی شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی جان بچالی گئی ہے۔چیتے کا شکار بننے والے شخص کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید زخم آئے ۔ چیتے کے سوڈانی شخص کو دبوچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے چڑیا گھر کے عملے کی مہارت اور احساس ذمہ داری کی تعریف کی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…