ایسا ہوتا ہے وزیراعظم ، خاتون صحافی کا قتل کس ملک کے وزیراعظم نے استعفے کا اعلان کر دیا

1  دسمبر‬‮  2019

مالٹا سٹی (این این آئی)مالٹا میں خاتون صحافی کے قتل کے کیس میں پیش رفت کے بعد وزیرِ اعظم جوزف مسکیٹ نے ایک بار پھر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمران لیبر پارٹی نے ایک بیان میں کہاکہ مالٹا کے وزیرِ اعظم جوزف مسکیٹ 18 جنوری کو عہدہ چھوڑ دیں گے اور اسی دن نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم مسکیٹ 2017ء میں خاتون صحافی ڈیفنی کاروانا گیلیزیا کے

قتل کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں تھے۔خاتون صحافی نے مالٹا کے سیاسی اور کاروباری ایلیٹ میں ساز باز کا پردہ فاش کیا تھا، جس کے قتل کے کیس میں گرفتار ڈرائیور نے برنس ٹائیکون یورگن فینچ کا نام لیا تھا جس پر فینچ کو گزشتہ ہفتے گرفتار کر لیا گیا۔سیاحت اور توانائی کے بزنس سے وابستہ ٹائیکون نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ وزیرِ اعظم کے چیف آف اسٹاف قتل کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔اس انکشاف کے بعد وزیرِ اعظم کے چیف آف اسٹاف سمیت 2 وزراء گزشتہ ہفتے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔گزشتہ روز عدالت نے مرکزی ملزم فینچ پر باقاعدہ الزامات عائد کر دیے اور اس کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ اہلیہ کا نام پاناما اسکینڈل میں سامنے آنے پر جوزف مسکیٹ پاناما کی وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی ہوگئے تھے اور جون 2017ء میں دوبارہ وزیرِ اعظم منتخب ہو ئے تھے۔مالٹا میں پاناما پیپرز کے حوالے سے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے والی 53 سالہ خاتون صحافی گالیزیا ڈیفنی کاروانا گیلیزیا 16اکتوبر 2017ء کو ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…