کویت سٹی(آن لائن)کویت کے وزیراعظم نے جمعرات کے روز اپنی کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ دیدیا ہے ، یہ بات حکام نے کہی جیسا کہ وزراء کے درمیان اندرونی اختلافات اور ان کی کارکردگی تنقید کی زد میں رہی ہے ۔ سرکاری ترجمان طارق مظریم نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شیخ جابر مبارک الصباح نے امیر کو کابینہ میں رد وبدل کے پیش نظر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے ، وزیرخزانہ نائف الحجراف اور وزیر برائے پبلک ورکس جینان بوشہری نے رواں ماہ
استعفیٰ دیدیا تھا جیسا کہ دونوں وزراء ان کے قلمدانوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز کے بیجا استعمال پر تنقید کی زد میں رہے تھے ۔منگل کے روز پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح جو کہ حکمران خاندان کے رکن ہیں ، کو بھی انہی الزامات پر ان کا مئواخذے کیا تھا ۔آزاد رکن پارلیمنٹ صالح ایشور نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس تنقید کے ساتھ ساتھ وزراء کے درمیان کابینہ کی موجودہ تشکیل کے معاملے پر اختلافات بھی استعفے کی وجہ بنے ہیں۔