متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا  نظام زندگی مفلوج ، کیا چیز متاثر ہو سکتی ہے؟ انتباہ جاری کر دیا گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

یو اے  ای (آن لائن)متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ  گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سڑکوں پر

پانی جمع ہے جب کہ دبئی ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے  جس کے بعد مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ سے متعلق انکوائری پر معلومات لے کر ائیر پورٹ آئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظر متعدد اسکولوں میں جلدی چھٹی کر دی گئی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد بل بورڈز بھی گر گئے ہیں۔نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات میں بارش کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں، ایک ویڈیو میں دبئی میں تیز بارش کے باعث شاپنگ مال کی چھت سے پانی آبشار کی طرح بہتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ بارش کا پانی متعدد دکانوں میں داخل ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہو گئی ہے۔  اس تمام صورتحال میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے  تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے‎

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…