اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سنی دیول کی کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت بھارتی وفد میں کون کون شامل؟ نام سامنے آگئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار وسیاستدان سنی دیول اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر (آج) پاکستان آئیں گے۔اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد کی تصدیق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ روز کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے وفد میں سنی دیول بھی شامل ہوں گے۔سنی دیول کے علاوہ بھارتی وفد میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوں گے جبکہ نوجوت

سنگھ سدھو کرتارپور آنے والے پہلے بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے بھارتی حکومت کو 3 خط لکھے تھے۔ جس کے بعد انہیں بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل گئی۔واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…