اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام سے ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن گرفتار، داعش کیلئے یہ کونسے فرائض سرانجام دیتیں تھیں ؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی نے کالعدم عسکریت پسند گروہ دولت اسلامیہ (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام سے گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکی نے شمالی شام کے شہر آزاز میں ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

عہدیدار نے سرحد کے قریب واقع ترکی کے زیر کنٹرول شامی شہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 65 سالہ راسمیہ کو عازاز کے قریب ایک چھاپے میں حراست میں لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ راسمیہ کے ہمراہ 5 بچے بھی تھے۔عہدیدار نے بتایاکہ ہمیں امید ہے کہ داعش کے اندرونی کاموں پر ابوبکر بغدادی کی بہن سے اہم معلومات حاصل کی جا سکے گی۔آزاد ذرائع سے ابوبکرالبغدادی کی بہن کی گرفتاری کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو امریکا نے ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور تین دن بعد حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔بعدازاں داعش کی جانب سے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی تنظیم کے نئے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کا اعلان کردیا گیا۔داعش کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں کہا گیا تھا کہ اے وفادار کمانڈر ہم آپ کی موت پر افسردہ ہیں۔واضح رہے کہ ابو بکر البغدادی نے 2014 سے داعش کی قیادت کی تھی اور وہ دنیا کے سب سے مطلوب شخص تھے۔ابوبکرالبغدادی کی بہن کی گرفتاری سے متعلق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے کہا کہ خاتون کی گرفتاری ترکی کے داعش کے خلاف لڑنے کے عزم کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوبکر البغدادی کی بہن کی گرفتاری ہماری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کی کامیابی کی ایک اور مثال ہے۔فرحتین التون نے داعش کے لیے ایک اور نام استعمال کرتے ہوئے

لکھا کہ داؤش کے خلاف ہمارے عزم پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کے لیے ترکی کے خلاف بہت بڑا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف ہماری اور ہمارے شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعاون پر کبھی بھی شک نہیں کیا جا سکتا۔علاوہ ازیں امریکی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا شدت پسند تنظیم داعش نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ داعش کے ترجمان اور ابوبکر البغدادی کے جانشین سینئر ترین رہنما محمد العدنانی ہلاک ہوچکے ہیں۔کالعدم تنظیم کے

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ48 سالہ ابوبکر البغدادی کی موت کے بعد تنظیم کی قانون ساز اور مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔7 منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام میں کہا گیا تھا کہ شیخ ابوبکر البغدادی کی موت کے فوراً بعد داعش کی شوریٰ کونسل طلب کی گئی اور عمائدین نے متوفی کے متبادل پر اتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ ابوابراہیم الہاشمی القریشی کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں، تاہم ماضی میں متعدد مرتبہ جب ابوبکر البغدادی کے قتل کی اطلاع سامنے آئی تھی تو ان کا ممکنہ جانشین کے طور پر ذکر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…