جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

البغدادی کی ڈی این اے ٹیسٹ سے ہلاکت کی تصدیق،لاش اب کہاں اور کس کے پاس ہے؟امریکہ نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن/واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے داعش کے سربراہ خلیفہ ابو بکر البغدادی اور اس کے ساتھیوں کی خصوصی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے کہا ہے کہ البغدادی کی لاش ہمارے پاس ہے جسے جلد ہی محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا دیا جائے گا۔

غیرملک خبررساں ادارے کے مطابق او برائن نے کہا کہ بغدادی کے ڈی این اے سے اس کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہمارے پاس موجود دہشت گردوں کی لاشوں میں ایک لاش البغدادی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ البغدادی کے قتل کے آپریشن کو سابق یرغمالی کایلا مولر کا نام دیا گیا تھا۔شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کارروائی کے بعد البغدادی کی لاش عین الاسد اڈے میں منتقل کردی گئی ہے۔ آٹھ طیارے جنھوں نے البغدادی کو نشانہ بنایا تھا وہ عین العرب شہر کے صرین ہوائی اڈے سے اڑے جو شام اور ترکی کے سرحدی علاقے جرابلس ادلب میں آپریشن کے مقام تک پہنچے۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اعلان کیاہے کہ امریکی اسپیشل فورس نے بغدادی کو ہتھیار ڈالنے کو کہا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا اور خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے سے ہلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسپر نے مزید کہا کہ کہا کہ شمال مشرقی شام سے امریکی انخلا کے نتیجے میں البغدادی کے قتل میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بغدادی کی موت دہشت گرد گروہ داعش کے لیے تباہ کن دھچکا ہے۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی کی ہلاکت سے داعش کے دہشت گردانہ نظریے کو شکست دینا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھاکہ البغدادی کے خلاف کارروائی کے دوران دو امریکی فوجی معمولی مگروہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…