جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

امریکہ نے اہم اسلامی ملک سے اپنی تمام فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا، تیاریاں شروع

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکا شمالی شام میں موجود اپنے ایک ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کی تیاری کر رہا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق خطے سے فوجی انخلا کی تیاریاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی میں تبدیلی اور داعش کے خلاف جنگ میں کرد جنگجوؤں کے ساتھ تعاون کے لیے تعینات فوج کو واپس بلانے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

امریکا کے اس فیصلے سے ترکی کو شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے خلاف کارروائی کرنے کا موقع ملا تھا۔مارک ایسپر نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ترک اپنے حملوں کو مزید بڑھاتے ہوئے جنوب اور پھر مغرب کی جانب بڑھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی ایف معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اگر ایسا ہوسکا تو پھر شام اور روس کے زیر کنٹرول علاقے شمال میں ترک فوج پر جوابی حملے کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہفتے کی رات کو بات ہوئی تھی اور انہوں نے ہدایت دی ہے کہ امریکی فوج کو شمالی شام سے واپس بلایا جائے۔دریں اثنا دو امریکی دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ کم تعداد میں امریکی فوجی شمالی شام میں عین عیسیٰ شہر کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عہدیداروں نے بتایا کہ فوج کو ترک حملوں کی زد میں آنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے انہیں وہاں سے نکالا گیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی نے شام میں کرد جنگجووں، جسے وہ دہشت گرد قرار دیتا ہے، کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا، جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…