اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شام میں حملے، یورپی یونین نے ترکی پر اقتصادی پابندی لگانے کی دھمکی دے دی،اردوان کا بھی کراراجواب ،بولتی بند کردی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)یورپی یونین نے شام میں ترک حملوں کے بعد انقرہ پر پابندی لگانے کی دھمکی دے دی۔دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا کہ اگر انقرہ سے تعاون نہیں کیا گیا تو وہ 36 لاکھ پناہ گزینوں کو یورپ میں داخل ہونے کیلئے ’دروازہ کھول‘ دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کی حکومتوں نے پہلے بھی ترک صدر کے اس بیان کی مخالفت کی تھی جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کو یورپ میں داخل کرنے کا کہا تھا۔یوپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ڈسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’پناہ گزینوں کو بطور ہتھیار اور بلیک میل کیے جانے کے عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’ترک صدر کی دھمکی کا کوئی جواز نہیں بنتا‘۔اٹلی کے وزیراعظم جوزپیے کونٹے نے ترک صدر پر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ عسکری آپریشن فوری طور پر ختم کردینا چاہیے۔فرانس نے بھی ترکی پر اقتصادی پابندیاں کی تجویز پیش کی ہے ۔اس ضمن میں سویڈن کی پارلیمنٹ نے اسلحہ کی فراہمی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جاانب انقرہ پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے 14 تاریخ کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں یونان اور قبرص نے جنوبی قبرص میں گیس کے لیے ڈرلنگ کے تنازع پر انقرہ پر اقتصادی پابندی کا مطالبہ کیا۔حکام نے بتایا کہ یورپی یونین ترکی میں شام کے پناہ گزینوں پر 6 ارب 63 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…