جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ترکی شام میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی کارروائی روک دے : یورپی یونین کا مطالبہ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی کمیشن کے صدر  ژاں کلاڈ جنکر نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف اپنی فوجی کارروائی روک دے۔انھوں نے ترکی پر واضح کیا ہے کہ اگر اس نے یہ کارروائی جاری رکھی تو یورپی یونین شام میں مجوزہ ’’سیف زون‘‘ کے قیام کے لیے کوئی رقم نہیں دے گی۔کلاڈ جنکر نے یورپی پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں ترکی اور دوسرے کرداروں پر زور دوں گا کہ وہ ضبط وتحمل سے کام لیں اور جاری آپریشنز کو روک دیں۔ان کے اس

مطالبے سے چندے قبل ہی ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے شام کے شمال میں اس کارروائی کو ’آپریشن امن بہار‘ کا نام دیا ہے۔انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس فوجی کارروائی میں شمالی شام میں کرد جنگجوؤں اور داعش کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہمارے مشن کا مقصد ہماری جنوبی سرحد پر دہشت گردی کی راہداری کو قائم ہونے سے روکنا اورعلاقے میں امن کا قیام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…