عمران خان دنیا کے اہم اجلاس کیلئے بھی بہتر جہاز کا بندوبست نہ کرسکے پاکستان کیساتھ کسی بھی وقت کیا ہوسکتا ہے؟بھارتی وزیردفاع کی پھر ہرزہ سرائی

2  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کسی بھی وقت پاکستان کو بلیک لسٹ کرسکتا ہے۔بھارتی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے اہم اجلاس کے لیے بھی بہتر جہاز کا بندوبست نہ کرسکے۔راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا کہ عمران خان حکومت کی توجہ معیشت کی بہتری پر نہیں ہے۔گزشتہ ماہ انہوں نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات مقبوضہ کشمیر پر نہیں

صرف آزاد کشمیر پر ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں سبکی کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی وزیردفاع نے ہریانہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک نے عالمی دروازے پر دستک دی لیکن ہم مصروف عالمی قوتوں کو ایسے معاملے میں الجھانا نہیں چاہتے جسے ہم خود حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ آئین کی شق 370 کا خاتمہ کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے وہاں کے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…