ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ایران سے جنگ کے نتیجے میں عالمی معیشت کو نقصان پہنچنے اور کشیدگی کے سیاسی حل کے عندیے کے بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی آگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی اور ڈالر کی قدر دیگر
کرنسیوں کے مقابلے میں ملی جلی رہی۔ٹریڈرز تھنک مارکیٹ میں تجزیہ کار نعیم اسلم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو کا حوالہ دیا کہ جغرافیائی و سیاسی خدشات کے معاملے پر اب سعودی عرب میں سمجھ بوجھ سے کام لیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ عالمی ترقی کیلئے تباہ کن ہوگی۔