پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

عالمی رہنما کشمیر میں امن کیلئے کام کریں، ملالہ یوسف زئی کا مطالبہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں امن کے لیے کام کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق سلسلہ وار ٹوئٹ کیں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ ہفتے میں نے کشمیر میں رہنے اور کام کرنے والے صحافیوں

انسانی حقوق کے وکلا اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کی،ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں یہ براہ راست اس وقت کشمیر میں رہنے والی لڑکیوں سے سنناچاہتی تھی لیکن مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے ان رابطے میں بہت مشکل ہوئی، کشمیری دنیا سے کٹے ہوئے ہیں اور وہ اپنی آواز سنانے قاصر ہیں۔اپنی ٹوئٹ کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے 3 لڑکیوں کی بتائی گئی کہانی کو انہیں کی زبانی لکھا کہ اس وقت کشمیر میں صورتحال کو بہتری طریقے سے ایسے بیان کیا جاسکتا ہے کہ وہاں مکمل خاموشی ہے، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں کہ ہم یہ جان سکیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے، ہم صرف اپنی کھڑکیوں کے باہر صرف فوجیوں کے قدموں کو سن سکتے، یہ واقعی بہت خوف زدہ کرنے والا تھا۔ملالہ یوسف زئی کے مطابق لڑکیوں نے مزید بتایا کہ میں خود کو بے مقصد محسوس کر رہی اور افسردہ ہوں کیونکہ میں اسکول نہیں جاسکتی، میں 12 اگست کو اپنے امتحانات میں شامل نہیں ہوسکی اور میں اپنا مستقبل غیرمحفوظ محسوس کررہی ہوں، میں ایک مصنف اور خودمختار، کامیاب کشمیری خاتون کی بننا چاہتی ہوں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ مشکل ہوتا جارہا ہے،کشمیری لڑکیوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے بولنے والے لوگ ہماری امید میں اور اضافہ کرتے ہیں، میں اس دن کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں جب کشمیر کئی دہائیوں سے جاری اس تکلیف سے آزاد ہوگا۔نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ نے کشمیری لڑکیوں کی بات

کو بیان کرنے کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے بچوں سمیت ان 4 ہزار لوگوں کو جبری طور پر گرفتار کرنے اور جیل میں رکھنے، طلبہ کے 40 روز سے زائد اسکول نہیں جانے، لڑکیوں کے گھروں سے نکلنے پر خوف زدہ ہونے سے متعلق رپورٹس پر سخت تشویش ہے۔اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں امن کے لیے کام کریں، کشمیریوں کی آواز سنیں اور بچوں کو محفوظ طریقے سے اسکول بھیجنے میں مدد کریں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…