واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تیل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے یمن سے ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے، عالمی برادری اس کی مذمت کرے۔انہوں نے کہاکہ سعودی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں ایرانی آئل تنصیبات پر بمباری کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شیبہ میں آرامکو کے قدرتی گیس کے پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی البتہ کسی کے بھی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔سعودی آرامکو ابقیق میں واقع اپنی تیل کی فیکٹری کی دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا پلانٹ قرار دیتی ہے جہاں اس پلانٹ پر 2006 میں القاعدہ نے خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔