منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مذاکرات کے آخری مرحلے پر امریکی صدر کا متنازعہ بیان، طالبان کا ناگواری کا اظہار ،شدید ردعمل دیدیا

datetime 31  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (اے این این ) امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے حتمی مرحلے پر امریکی صدر کی جانب سے متنازعہ بیان پر طالبان نے ناگواری کا اظہار کیا ہے ۔دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے قبضہ ختم نہیں ہوتا۔

وہاں امن نہیں آسکتا۔سہیل شاہین کے مطابق امریکی وفد کے ارکان بھی اسی لیے ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھے ہیں تاکہ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کا قبضہ ختم ہو۔اٹھارہ سال ہم نے اسی لیے قربانی دی ہے کہ افغانستان سے امریکی اور بین الاقوامی افواج کا قبضہ ختم ہو، اب اس پر کسی کے ساتھ بھی کوئی معاملہ نہیں کرسکتے۔دوحہ سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ان کی بات چیت کا اہم پہلو یہی ہے کہ امریکی اور بین الاقوامی افواج افغانستان سے نکل جائیں۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا مذاکرات میں امریکی وفد کے ساتھ صدر ٹرمپ کے بیان پر بات چیت ہوگی؟۔سہیل شاہین نے کہا ہماری بات چیت اپنے فریم میں جاری ہیں، جس میں انخلا بھی ہے۔ تو جب اس پر بات چیت ہو گی تو اس میں پھر یہ سب کچھ آئے گا۔سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ان کے درمیان مذاکرات اب آخری مراحل میں ہیں اور بقول ان کے کچھ دنوں میں تمام نکات پر اتفاق ہو جائے گا۔انھوں نے کہا اب ہفتوں کی بات نہیں ہے، انشااللہ دنوں کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ دور آخری دور ہوگا۔ لیکن اب تک مکمل طور پر تمام ایشوز پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کر کے 8,600 کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ ‘ہم وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھنے جا رہے ہیں۔ ہم اس موجودگی کو بہت حد تک کم کر رہے ہیں اور ہمیشہ وہاں اپنی موجودگی رکھیں گے۔امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔اس سے پہلے بدھ کو سہیل شاہین نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور بہت جلد اپنے مسلمان اور آزادی طلب عوام کو خوشخبری دیں گے۔

امریکہ اور طالبان دوحہ میں پچھلے دس ماہ سے مذاکرات کر رہے ہیں جس میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کی ٹائم فریم کے ساتھ طالبان کو یہ باور کرانا ہوگا کہ افغان سرزمین امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ دوحہ میں جاری ان مذاکرات کی کامیابی کے فورا بعد بین الافغان مذاکرات شروع ہوں گے۔طالبان ابھی تک اپنے اس موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ وہ بین الافغان مذاکرات میں افغان حکومت کے ساتھ حکومت کی حیثیت سے بات نہیں کریں گے اور ان مذاکرات میں باقی گروپس کی طرح افغان حکومت کے نمائندے بھی ایک گروپ کی حیثیت سے شریک ہو سکتے ہیں۔

لیکن افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق طالبان کے پاس افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے اور طالبان افغان حکومت کے ساتھ ہی بیٹھیں گے۔بدھ کو کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق صدیقی کا کہنا تھا حکومت امن معاہدے کے لیے تیار ہیں اور طالبان جیسی ایک تخریبی گروپ کے ساتھ بھی بات چیت کرے گی۔ طالبان کے پاس بھی افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

افغان صدر کے ترجمان کے مطابق افغان حکومت طالبان کی فرمائشیں قبول کرنے کے لیے نہیں ہے اور طالبان کو یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ افغانستان اب بدل چکا ہے۔افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد بدھ کو کابل گئے اور بعد میں انھیں اسلام آباد بھی آنا تھا۔امریکی اور طالبان ذرائع کے مطابق دوحہ میں جاری مذاکرات کی کامیابی کے بعد امن معاہدے کے لیے الگ تقریب ہو گی جس میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے اور وہاں یہ معاہدہ منظر عام پر لایا جائے گا۔

اس سے قبل گذشتہ منگل کو بعض ذرائع نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ امریکی وفد کے سربراہ اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد بدھ کو کابل کے لیے روانہ ہوں گے اور بعد میں اسلام آباد بھی جائیں گے لیکن زلمی خلیل جمعرات کی رات تک دوحہ میں ہی ان مذاکرات میں موجود رہے۔امریکہ اور طالبان ایسے وقت میں دوحہ کے ان مذاکرات میں آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں، جب افغانستان میں 28 ستمبر کو صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ کابل میں افغان حکومت کے بعض ذرائع کہتے ہیں کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ صدارتی انتخابات کے بعد ہوگا۔اس سے پہلے امریکی اور طالبان ذرائع مذاکرات کے آٹھویں دور کو نتیجہ خیز قرار دے رہے تھے۔ اس دور کے تیسرے دن کے اختتام پر وفود کی سطح پر مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے لیکن ٹیکنیکل ٹیموں کے درمیان پھر یہ مذاکرات کئی دن اور بھی چلتے رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…