بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

روسی صدر ولادی میر پیوتن نے طیب اردوان کی حمایت میں بڑا اعلان کر دیا ، کیا کرنے کی یقین دہانی کرادی

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردآن سے ملاقات کی ہے اورکہاہے کہ شام کی وحدت پر ترک صدر طیب ایردوآن سے اتفاق ہے جبکہ ترک صدر طیب ایردوآن نے کہاہے کہ شام کے علاقے ادلب میں موجودی کشیدگی باعث تشویش ہے۔

جس کے نتیجے میں ہمارے فوجیوں کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ ہم اپنے سپاہیوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام کی وحدت پر ترکی اورروس میں کوئی اختلاف نہیں۔انہوں نے کہا کہ ادلب کے علاقے میں امن وامان کی موجودہ صورت حال پر ترکی اورروس دونوں کو تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے ساتھ شام کی وحدت اور خود مختاری پر اتفاق کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ادلب کی صورت حال ہمارے ترک اتحادیوں اور ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے مگر انہوں نے ان اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی۔اس موقع پرترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ شمال مغربی شام میں تعینات ترک فوج کے تحفظ کے لیے ترکی ہراقدام کرے گا۔ خیال رہے کہ شمال مغربی علاقوں میں اسد رجیم اور اپوزیشن کی حامی جہادی تنظیموں کیھ درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور دونوں طرف بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ادلب میں موجودی کشیدگی باعث تشویش ہے جس کے نتیجے میں ہمارے فوجیوں کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ ہم اپنے سپاہیوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…