ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واضح ہوگیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ٹھیک نہیں، راہول گاندھی کاواپس بھیجے جانے پر شدید ردعمل،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت انڈین کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سری نگر ایئرپورٹ سے واپس بھیجنے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر میں صورت حال واضح طور پر ٹھیک نہیں ہے۔بھارتی حکومت نے راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے وفد کو سری نگر ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا تھا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں راہول گاندھی کو دورے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سری نگر کا دورہ نہ کریں، اس وقت وہ دوسروں کو بھی مشکلات میں ڈال سکتے ہیں۔راہول گاندھی نے سری نگر سے واپسی پر دہلی ایئرپورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفد وادی کے لوگوں کے تاثرات جاننے کا خواہش مند تھا لیکن ہمیں ایئر پورٹ سے آگے جانے نہیں دیا گیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ چند دن قبل مجھے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے گورنر نے دعوت دی تھی اور میں نے دعوت قبول کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے تھے کہ عوام کس صورت حال سے گزر رہے ہیں لیکن ہمیں ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔کانگریس کے رہنما نے کہاکہ ہمارے ساتھ آئے ہوئے پریس کے اراکین سے بدتمیزی اور تشدد کیا گیا، یہ واضح ہے کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر میں صورت حال ٹھیک نہیں ہے۔اس موقع پر کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ سری نگر میں صورت حال خوف ناک ہے۔راہول گاندھی کے ساتھ سری نگر سے واپس آنے والے غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہمیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن جموں اور کشمیر کی صورت حال خوف ناک ہے، پرواز میں موجود مسافروں سے ہم نے تازہ کہانیاں سنیں جس سے پتھر کے بھی آنسو نکل آئیں گے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما سیتارام یچوری کا کہنا تھا کہ وفد کو سری نگر ایئرپورٹ میں حراست میں رکھا گیا تھا اور یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ وفد کو کشمیر میں امن وعامہ کی صورت حال خراب کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سری نگر ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا حالانکہ ہمیں جانے کی اجازت دینا چاہیے تھی کیونکہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم الزامات کا جواب دیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وفد نے بڈگام کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نام ایک مشترکہ خط میں لکھا کہ ہم ذمہ دار سیاسی رہنما، منتخب نمائندے ہیں اور ہمارے ارادے مکمل طور پر پرامن اور انسانی بنیاد پر ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم مقبوضہ جموں اور کشمیر اور لداخ کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور حالات کی معمول کی جانب واپسی کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔قبل ازیں کانگریس رہنما راہول گاندھی کے ہمراہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل وفد کو سری نگر ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔راہول گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو سری نگر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور انہیں دہلی واپس بھیج دیا گیا تھا۔اس موقع پر راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی پولیس اور انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…