جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

”صدی کی ڈیل“اسرائیل تنازع کاحل،امریکی صدرٹرمپ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے منصوبے کا اعلان اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں آئندہ ماہ انتخابات ہونے جارہے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی انتخابات کا انتظار ہے جس کے بعد وہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے منصوبے کا اعلان کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر اور

صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر گزشتہ دو سالوں سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جسے ‘ٹرمپ پیس پلان’ کا نام دیا گیا ہے۔یہ منصوبہ 50 ارب ڈالرز کا اقتصادی پروگرام ہے جو مشرق وسطیٰ میں شامل ممالک فلسطین، اردن، مصر اور لبنان کے لیے ہے۔ٹرمپ پیس پلان دو حصوں پر مشتمل ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سے منصوبے سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔اس منصوبے کے پہلے حصے میں فلسطین اور ہمسایہ عرب ریاستوں کی معیشت کی ترقی کے لیے پچاس ارب ڈالرز مختص کرنے کے علاوہ پانچ ارب ڈالرز کی لاگت سے غزہ کو جوڑنے کے لیے زمینی راستے کی عمیر شامل ہے۔یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی معیشت بحالی کا یہ منصوبہ جیرڈ کشنر اور ان کے ساتھیوں نے دو سالوں میں بنایا ہے۔اس منصوبے کے تحت پچیس ارب ڈالرز فلسطینی علاقوں میں خرچ کیے جائیں گے جبکہ بقیہ رقم مصر، اردن اور لبنان میں تقسیم کی جائے گی۔جون 2018 میں جیرڈ کشنر نے کہا تھا کہ ٹرمپ حکومت مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کا جلد اعلان کرنے والی ہے اور اگر فلسطین کے صدر محمود عباس نے ساتھ نہ بھی دیا تو بھی اس پر عمل کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے اعلان پر فلسطینی رہنماؤں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…