ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

تبدیلی آگئی،سعودی عرب میں موسیقی کو فروغ دینے  کیلئے دو نئی اکیڈمیاں قائم کرنے کا فیصلہ،طالبات کو بھی داخلے دیے جائینگے 

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں اگلے دو سال کے دوران دو آرٹ اکیڈمیو ں کا قیام عمل میں لایا جائے گاجو ایک اہم قدم ہوگا۔فنون لطیفہ، ورثہ اور موسیقی کے ذریعے سے ملک کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وزارت ثقافت کے معیار زندگی پروگرام کا حصہ ہے۔وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن محمد بن فرحان نے کہا ہے تعمیری صلاحیت پر خرچ کرنا ایک بہت ہی اہم عنصر ہے جس سے ثقافتی شعبے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ فرمانروا شاہ سلمان اور

ولی عہدمحمد بن سلمان اس فیصلے کے مکمل حامی ہیں۔شہزادہ بدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب آرٹ، فطری استعداد اور فنی ورثے سے مالامال ہے۔ اس ضمن میں اکیڈمیوں کا قیام تعلیمی قابلیت میں اضافے اور ملک میں آرٹ کے فروغ کے لیے پہلا باضابطہ قدم ہوگا۔ ثقافت، راویات اور فنون لطیفہ کے لیے شروع کی جانے والی اکیڈمی 2020 ء  میں حزاں کے سمسٹر کے داخلے کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دے گی۔1000 طلباء  وطالبات کو داخلے دیے جائینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…