جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں امریکی میڈیا نے بھارت کی گھنائونی سازش بے نقاب کردی

datetime 19  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی میڈیا نے بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناونی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکاہے جبکہ زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔

آسام میں مودی کے مخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے جبکہ مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے۔تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے، بھارت میں کئی ریاستوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے لیکن کشمیر کا انضمام صرف مسلم اکثریت ہونیکی بنا پرکیا گیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکاہے جبکہ زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو بھارتی اور مہاجر قراردے دیا گیاہے اور اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی، مسلمان اپنے خاندان والوں سے الگ ہونے کے ڈرسے خودکشیاں کرنے لگے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام میں مودی کے مخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے جبکہ مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے۔تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے، بھارت میں کئی ریاستوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے لیکن کشمیر کا انضمام صرف مسلم اکثریت ہونیکی بنا پرکیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…