نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی سطح پر مختلف بینکوں اور کرپٹو کرنسی کی تجارت کرنیوالے اداروں پر بڑے سائبر حملے کرکے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے 2 ارب ڈالر بٹورے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے
کہ کمیونسٹ شمالی کوریا گزشتہ کافی عرصے سے اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے مالی وسائل اپنے ہیکرز کی طرف سے بیرون ملک سائبر حملوں کے ذریعے حاصل کرتا آیا ہے۔ ان حملوں میں ناصرف بڑے بڑے بینکوں کے آن لائن نظاموں کی ہیکنگ کی گئی بلکہ اس دوران بہت مہنگی کرپٹو کرنسی کی تجارت کرنیوالے کاروباری اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔