جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بابری مسجد تنازع، بھارتی سپریم کورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا‎

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین کے تنازع پر ثالثی کمیٹی کی ناکامی کے بعد6اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں بابری مسجد اور اس سے ملحقہ علاقے کی ملکیت کے لیے 3فریقین کے درمیان تنازع کے حل کے لیے بنائی گئی ثالثی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں تینوں اراکین نے ثالثی کے کردار میں ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ نے ثالثی پینل کے تنازع کے حل ڈھونڈنے میں ناکامی کے بعد چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بینچ 2.77ایکڑ زمین کے تنازع کے لیے14فریقین کی اپیلوں کا جائزہ لے گی۔بابری مسجد کی ملکیت کے لیے3فریقین سنی وقف بورڈ، نرموہی اکھاڑا اور رام للا کے درمیان قانونی جنگ کئی برسوں سے جاری ہے،2010میں الہ آباد کورٹ نے زمین کو تین حصوں میں برابر تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس فیصلے کیخلاف14فریقین میدان میں آگئے تھے۔سپریم کورٹ نے مذہبی اعتبار سے نہایت حساس تنازع کے عدالت سے باہر حل کے لیے9مارچ کو ثالثی پینل تشکیل دیا تھا جو 2مرتبہ معیاد میں توسیع کے باوجود تنازع پر فریقین کے درمیان رضامندی کرانے میں ناکام رہا تھا۔ پینل کے سربراہ جسٹس خلیف اللہ اور اراکین میں رام شنکر اور ایڈوکیٹ سری رام شامل تھے۔واضح رہے کہ جنونی ہندووں نے1992میں پانچ سو سال پرانی بابری مسجد کو اپنے بھگوان رام چندر کی جنم بھومی قرار دیتے ہوئے شہید کردیا تھا اور عارضی رام مندر قائم کرکے پوجا پاٹ شروع کردی تھی جسے سپریم کورٹ نے فیصلہ آنے تک محدود کردیا تھا۔ بی جے پی نے اس معاملے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا اور حساس معاملے کو ہوا دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…