پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں انڈونیشی گھریلو ملازمہ کو انصاف مل گیا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمام(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت لیبر نے مشرقی الخبر گورنری کے مقامی شہری کو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ کو ایک لاکھ 38 ہزار ریال کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ 15 سال 6 ماہ سے سعودی شہری کے گھر پرملازمت کر رہی تھی۔ اس پورے عرصے میں وہ چھٹیاں گذارنے اپنے وطن واپس نہیں جا سکی۔

اس کے مالک نے اسے اس کی اجرت بھی نہیں دی حتیٰ کہ طویل عرصے تک اس کا اپنے اہل خانہ سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا۔اس نے اپنے حقوق کے لیے وزارت لیبرکو درخواست دی تھی۔ حکومت نے فوری انصاف کی فراہمی کی پالیسی کے تحت گھر پر ملازم رکھنے والے شخص کو طلب کیا۔ اس موقع پر برادر ملک انڈونیشیا کا سفارتی عمل بھی موجود تھا۔ ان کی موجودگی میں حکومت نے ملازمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دینے کے ساتھ اس کے وطن واپسی کے سفر کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی قومی لیبر کمیٹی کے رکن ناصر الدوسری نے بتایا کہ حکومت نے انڈونیشی خادمہ اور اس کے کفیل کے درمیان صلح کا معاہدہ کرایا اور مالک کو حکم دیا ہے کہ وہ فور طورپر خادمہ کو ایک لاکھ اڑتیس ہزار ریال کی رقم ادا کرے۔ حکومت کے حکم پراس شخص نے چیک کی شکل میں انڈونیشی ملازمہ کو رقم ادا کردی ہے۔ اس کی وطن واپسی میں تاخیر پرہونے والے تمام اضافی اخراجات اور جرمانے کی رقم بھی سعودی شہری ادا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…