جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپائلٹ گرفتار

23  جولائی  2019

تیونس سٹی (این این آئی )تیونس کی فضائیہ نے لیبیا کا ایک جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اپنے ملک میں اتارنے کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کا ایک جنگی طیارہ پڑوسی ملک تیونس کی فضائی حدود میں داخل ہوا جو مدنین ریاست میں رجیجن کے علاقے بنی خداش کے مقام پر اتار لیا گیا۔تیونس کی فوج نے لیبی جنگی طیارے کے ہواباز کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر تیونس میں اتارے گئے لیبی طیارے کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں سوخوی طرز کا جنگی

طیارہ میزائل سے لیس تھا۔ لیبیا کی قومی فوج کے ایک جنگی طیارے نے تیونس میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے کو فنی خرابی کی وجہ سے تیونس میں اتارا گیا۔ اس طیارے کے پیچھے ایل 39 طیارہ بھی جنوبی علاقوں میں ایک فضائی مشن پر تھا جو مغرب میں واقع اپنے اڈے کی طرف واپس لوٹ گیا۔خیال رہے کہ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی ماتحت فوج گذشتہ اپریل سے دارالحکومت طرابلس میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کا تختہ الٹنے اور اس کی حامی شدت پسند ملیشیائوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…