دنیا کے غیر محفوظ شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی

20  جولائی  2019

ابو ظہبی(آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو دنیا کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے دو شہروں میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے غیر محفوظ قرار پائے ہیں۔ایک وسیع ڈیٹا بیس سے رکھنے والی سروے کمپنی

’نمبیکو‘ نے کی جاری کردہ معلومات کے مطابق جون 2019 تک دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کے 89.3 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فہرست میں ابوظہبی کے بعد دیگر پانچ محفوظ ترین شہروں کی قطر کا دارالحکومت دوحہ، کینیڈا کا شہر کیوبک، تائیوان کا شہر تائی پے جبکہ جرمنی کا شہر میونخ ہیں۔محفوظ ترین شہروں میں مشرق وسطیٰ کے دیگر شہر بھی شامل ہیں تاہم امارات کا شہر دبئی چھٹے نمبر پر ہے۔دبئی کے 83.3 پوائنٹس ہیں۔دنیا کے 328 شہروں کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کی درجہ بندی امن وامان ، اشیاء￿ خور و نوش، رہائشی اخراجات ، مختلف اشیا کی قیمتوں ، صحت اور جرائم کی شرح کی بنیاد پر کی گئی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کے شہر جن میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں وینزویلا کا دارالحکومت کراکس سرِ فہرست ہے، جنوبی افریقہ کا شہر پیٹر ماریٹز برگ، پاپوا نیو گینی کا پورٹ مورسبے اور ہنڈراس کا شہر سان پیڈرو شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر پری ٹوریہ اور ڈربن کو بھی اس فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…