بیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے کہاہے کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بحالی کے حالیہ معاہدے کے باوجود جارحانہ اقدامات پر تْلا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کچھ دن پہلے ہاتھ ملایا اور اب دوستی دوری میں بدلنے لگی،شمالی کوریا کے صدرکم
جونگ ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کے باوجود امریکا جارحانہ اقدامات پر تْلا ہوا ہے اورپرامن ماحول تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ملاقات کے ایک روز بعد کہا تھاکہ بیانگ یانگ کیخلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے کہا کہ امریکا کو پابندیاں عائد کرنے کا جنون ہے۔